انکارحالاتِ حاضرہ پر مبنی ایک روشن خیال اور ترقی پسند جریدہ ہے جس کا مقصداردو کے قارئین کو عصر ِ حاضر کے اہم سماجی و سیاسی موضوعات پر آگاہی فراہم کرنا ہے۔’’ انکار‘‘اردو ادب اور صحافت میں بڑھتی ہوئی رجعت پسند ی کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے جمہوریت اور رواداری پر مبنی ایک ایسے معاشرے کے قیام کا خواہاں ہے جہاں سماج کے مختلف طبقات کے درمیان آزاد اورمثبت باہمی مکالمہ ہو۔ کافی عرصے سے پاکستان میں شدت سے ایک ایسے جریدے کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی جو قارئین کو سازشی مفرضوں اور جذبا تیت کے بجائے حقائق اور منطق پر مبنی تجزئیے فراہم کرے۔ ’’ انکار‘‘ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ جہاں ہمارا مقصد ان موضوعات پر قلم اٹھانا ہے جن پر مذہب اور رسوم و رواج کے نام پر قدغن لگادیا جاتا ہے تو وہاں ہماری دلی خواہش ہے کہ نوجوان قلم کاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے اور ان کی تحاریرترجیحی بنیادوں پر شائع کرکے ترقی پسند حلقے کو مزید وسیع کیا جائے۔ہم’’انکار‘‘ کا مطالعہ کرنے پر اپنے تمام قارئین کامشکور ہیں اور آپ کو دعوتِ تحریر دیتے ہیں۔

ملک سراج اکبر، مدیراعلیٰ
معتصم قاضی، آن لائن ایڈیٹر